وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔

اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ، کابینہ اجلاس میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔