علیمہ خان، عظمیٰ خان، فوادچودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، فوادچودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، فوادچودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،انسداددہشتگردی عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے 104ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی۔