آرمی چیف نے لاپتہ افراد پر قانون سازی، جاسوسی ، دہشت گردی کیخلاف ایجنسیز کے کردار پر قانون بنانے کا کہا ہے : مشاہد حسین

آرمی چیف نے لاپتہ افراد پر قانون سازی، جاسوسی ، دہشت گردی کیخلاف ایجنسیز کے ...
آرمی چیف نے لاپتہ افراد پر قانون سازی، جاسوسی ، دہشت گردی کیخلاف ایجنسیز کے کردار پر قانون بنانے کا کہا ہے : مشاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لاپتا افراد پر قانون سازی کریں، جاسوس اور دہشتگرد کا قانون بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر بات ہوئی۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے اچھی بریفنگ دی۔ان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بات ہوئی ، لاپتہ افراد کامعاملہ اٹھایا گیا، ہمارے پاس موقع ہے اپنی پالیسی بنائیں اورواشنگٹن کی طرف نہ دیکھیں۔

نجی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا  قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عسکری قیادت نے اچھی بریفنگ دی، اس وقت ہماری فوجی کمان بڑے کھلے ذہن کی ہے اورکھل کربات ہوئی۔سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی مخالفت کی، کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا لیکن کہا امن کو موقع دینا چاہیے۔مشاہد حسین نے کہا کہ بلاول میں شعور ہے، انہوں نے والدہ کی شہادت سے متعلق بھی بات کی، تحفظات کے باوجود بلاول نےمذاکرات کی کوالیفائیڈ سپورٹ کیا ، میں نےاجلاس میں کہا پالیسی تبدیل ہونے سے مسائل پیدا ہوتےہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے اور چوہدری شجاعت نےاکبربگٹی سےکامیاب مذاکرات کیے، اسٹیبلشمنٹ شامل تھی لیکن پھراور لائن آگئی اورپالیسی بدل گئی ، وزیراعظم یا آرمی چیف بدلنے سے پالیسی بدل جاتی ہے کہا گیا اس مرتبہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، شاید نئی غلطیاں ہوں۔

سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ میں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں لاپتہ افراد کامعاملہ اٹھایا، میں نےکہا اکیسویں صدی میں بھی لاپتہ افراد کا ہونا شرمناک ہے ،آرمی چیف نے اجلاس میں کہا لاپتہ افراد پر قانون سازی کریں اور جاسوسی ، دہشت گردی کیخلاف ایجنسیز کے کردار پر قانون بنائیں۔مشاہد حسین نے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا ان 2 الزامات والے کو اٹھائیں مگر 48 گھنٹے میں عدالت میں پیش کریں، اس بات پر کسی کو نہ اٹھایا جائے کہ فلاں نے یہ بات کیوں کردی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کوکہا آرمی چیف کی طرف سے بڑی اچھی تجویزآئی ہے، ہم دہرے معیار نہیں رکھ سکتے، اس تجویز پرعمل کریں۔

سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی نے بتایا کہ لوگوں نے تنقید اور مخالفت بھی کی لیکن اجلاس مثبت رہا، ہم پھنسے ہوئے نہیں بلکہ ہمارے پاس تو ریجنل سٹرٹیجک اسپیس ہے، خوف سے باہر نکلیں کیونکہ خوف کمزوری کی نشانی ہے۔امریکہ کے حوالے سے مشاہد حسین نے کہا کہ امریکہ سپرپاوربن کرآپ کےسر پر بیٹھا تھا اور جنگ ہارکر پسپا ہوکرگیا، ہمارے پاس موقع ہے اپنی پالیسی بنائیں اورواشنگٹن کی طرف نہ دیکھیں، ان کو ہماری زیادہ ضرورت ہے مگر پہلے اپنے دماغ سے خوف نکالیں، جب آپ خود ڈر جاتے ہیں تووہ پھر آپ کو زیادہ ڈراتےہیں۔

آئی ایم ایف سے متعلق سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ 22 بار آئی ایم ایف کے پاس گئے مگر متبادل کا کیوں نہیں سوچتے ، یہ روایتی سوچ ہے جا کر بھیک مانگیں اورایک فون کال پرعملدرآمد کریں، کوئی اقتصادی مجبوری نہیں،یہ ہماری سوچ اورخوف کی عکاس ہے۔افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10سال سے امریکا کو کہہ رہے تھے مذاکرات ہی افغانستان کا حل ہے، جنرل اشفاق کیانی 14 صفحات کا پیپر لیکر وائٹ ہاؤس گئے،انہوں نے اوباما کو بتایا آپ کی پالیسی ناکام ہے اور یہ جنگ نہیں جیت سکتے، اوباما نے وعدہ کیا مگراس میں اسٹیبلشمنٹ کے آگے کھڑا ہونے کی جرأت نہ تھی، اوباما ڈرگیا کیونکہ ان کی فوج چاہتی تھی کہ جنگ جاری رہے۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 100ملین ڈالرزروز کا خرچہ تھا سوا2کھرب ڈالرز امریکا نے افغانستان میں ضائع کیے، ساڑھے 3 لاکھ افغان فوج گھوسٹ تھی اورنکلی صرف 50ہزار، گھوسٹ فوجیوں کا مال افغانی ،امریکی جرنیل اورٹھیکیدار کھا رہے تھے، اتنی بڑی کرپشن پر امریکا میں ایک بھی انکوائری نہیں ہوئی۔

سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی نے کہا کہ ہماری فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں، امریکا اورمغرب فیل ہوگیا صرف پاک آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، یہ جنگ ہماری فوج نے قوم کی قربانیوں سے جیتی جس میں اےپی ایس جیساواقعہ بھی تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -