اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا

اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت ...
اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے مؤقف سے نہیں ہٹے گا اور  پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ہی مؤقف برقرار  رکھے گا۔ جیو نیوز کے مطابق بھارت کا پاکستان نہ آنے کا مؤقف کمزور ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا  کیونکہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان مستقبل میں سخت مؤقف اپنائے گا۔

پی سی بی تین وینیوز پر تمام 8 ٹیموں کے میچز کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں،  ہائبرڈ اور پلان بی کی باتیں ہونے سے پی سی بی اپنے انتظامات نہیں روکے گا۔

  آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنا مؤقف زور دار طریقے سے پیش کرے گا، پلان بی رکھنا آئی سی سی کا کام ہے، پاکستان کا کام اپنے مؤقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔بھارت کے سوا چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں،

مزید :

کھیل -