نین سکھ روڈ پر تھیٹر کا قیام قابل مذمت ہے،علما ء کرام

نین سکھ روڈ پر تھیٹر کا قیام قابل مذمت ہے،علما ء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کوٹ عبدالمالک نین سکھ روڈ پر واقع تھانہ فیکٹر ی ایریا کے زیر سایہ جامع عثمانیہ مسجد کے بالکل ساتھ ’’تھیٹر‘‘کا قیام انتہائی قابل مذمت ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گامولانا طاہر عالم،مولانا محمد رمضان،قاری داؤد ثاقب،حافظ محمد قاسم،مولانا محمد الیاس،مولانا امتیاز کشمیری،مفتی عتیق انور و دیگر علماء و مقامی افراد نے روزنامہ پاکستان میں بھیجی جانے والی درخواست میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اور قبرستان کے بالکل ساتھ تھیٹر کا قیام نہایت افسوسناک ہے لہٰذا حکومت نے تھیٹر کا لائسنس منسوخ نہ کیا تو کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ روڈ بند کر دیا جائے گا