بلوچستان کیلئے وسائل کی فراہمی اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ،صادق سنجرانی

بلوچستان کیلئے وسائل کی فراہمی اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ،صادق سنجرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں اور اس سلسلے میں اراکین پارلیمان کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہو سکے اور معیاری پالیسی سازی کی جا سکے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار صوبہ بلوچستان اور سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جات سے بلوچستان کی عوام بھر پور استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔جس سے نہ صرف بلوچستان کی تقدیر بدلی جاسکتی بلکہ پورے ملک میں ترقی و خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے وسائل کی فراہمی اب کوئی مسئلہ نہیں رہا اور ہم ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں۔ کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم نے صوبوں کو زیادہ بااختیار بنا دیا ہے۔ انھوں نے یوتھ پارلیمنٹ کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز جمہوری اقدار کے فروغ اور شعور اجاگر کرنے کیلئے اہم ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -