لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی ٹرافی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے نام کردی، کشمیری نوجوانوں کو خوشی کی خبر سنا دی

لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی ٹرافی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے نام کردی، کشمیری ...
 لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی ٹرافی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے نام کردی، کشمیری نوجوانوں کو خوشی کی خبر سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور (مجتبیٰ علی شاہ ) لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی ٹرافی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے نام کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو خوشی کی خبر سنا دی ہے ۔ٹیم میں مزید کشمیری نوجوان کھلاڑی شامل کئے جائیں گے جبکہ ہر سال ایک کھلاڑی کشمیر کا لاہور قلندر کی ٹیم کا حصہ رہے گا اس سلسلے میں ہائی پرفارمنس سینیٹر ز بھی قائم کیے جائیں گے ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے آزاد کشمیر کے اندر قائم ادارہ کورٹ  کو مثالی یتیم خانہ اور فلاحی تنظیم قرار دیتے ہوئے خدمات کے اعتراف میں مبارکباد پیش کی جبکہ وزیر  آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے ادارے کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی اور حکومت اور کورٹ کے مشترکہ فری ہسپتال منصوبے کو بھی سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے اندر قائم ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام کورٹ کے رضا کروں کے لئے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر بھر سے رضا کاروں (ماسکورٹریز) شریک ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اہلیان میرپور کھلے دل کی لوگ ہیں جسطرح کورٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لائق تحسین ہے جبکہ 2005 کے ہولناک زلزلے  میں پاکستان اور کشمیریوں کو جڑتے دیکھا ہے ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے اندر قائم شدہ یتیم خانوں کا مثالی کردار ہے،چئیرمین کورٹ چوہدری اختر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم اللہ پاک کے نیک لوگوں میں موجود ہوں اور کورٹ کے ساتھ  تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نفیس شخصیت اور نیک انسان ہیں کورٹ کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتا ہوں ، انہوں نےلاہور قلندر کی جانب سے کورٹ کے بچوں کے نام جیت  ٹرافی تحسین پیش کی ، اس ریاست پر اللہ پاک کا سایہ ہے کشمیر انشاءاللہ جلد آزاد ہو گا، جس نے پاکستان کے ک جھنڈے کی لاج رکھی ہم اپنے وائد عمران خان کے ساتھ اس کے غلام ہیں ، میں ہمیشہ کشمیر کے اندر کھڑا ہو کر سری نگر کے راستے کو دیکھتا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ  سری نگر کی جامع مسجد میں جلد نماز ادا کریں گے اور ہر طرف سبز ہلالی پرچم سرکاری دفاتر پر لہرایا جائے گا۔کورٹ کے متعلق بات کرت ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ہمیں چوہدری اختر جیسا جذبہ چاہئے ۔اس موقع پر چئیرمین کورٹ چوہدری اختر نے کہا ہے کہ  کورٹ کے سولہ سالہ کارگردگی ٹریلر ہے ابھی بہت کام کرنے ہیں ہمارے ادارے کی مرکزی ٹیم ہمارا فخر ہے ، کورٹ کے تمام رضا کاروں (MOSKORTEERS) کو ایوارڈ تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں ، کووڈ 19 کے دوران کورٹ کی رضا کار ٹیم نے آزاد کشمیر بھر میں بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کیا  ،کورٹ کی گورننگ باڈی ایک برطانیہ میں ہے اور ایک پاکستان میں اور خاص بات یہ ہےکہ میرے خاندان کو کوئی فرد کورٹ کی ٹیم میں شامل نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسے میں اپنے ڈونرز اور رضاکاروں کے ساتھ بہترین کارگردگی پیش کر سکتے ہیں ، چوہدری اختر نے کہا کہ ریسکیو 122کی ٹیم نے ہمیشہ کورٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ ایوارڈ تقریب میں سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بچوں کو آج کے پروگرام میں بہترین پروگرامات اوت کارگردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چئیرمین کورٹ چوہدری اختر ہمت و عظمت کی داستان ہیں، چوہدری اختر نے بہترین سکول قائم کرنا لائق تحسین ہے ، میرپور کا یتیموں کا ادارہ کورٹ فائیو سٹار سہولیات کے ساتھ سرگرم عمل ہے ، کورٹ کی جملہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حکومت پاکستان سے کورٹ ک ساتھ تعاون کی درخواست ہے کہ تمام حکومتوں نے بغیر سیاست کے اس پراجیکٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے تعاون کیا جائے ۔ دنیا کی بڑی ٹیموں میں آزاد کشمیر کے نوجوان کھلاڑی اپنی کارگردگی پیش کررہے ہیں اور ہمارے اپنے لاہور قلندر کے کھلاڑی زمان خان پر ریاست فخر کرتی ہے۔

اس موقع پر سی او او لاہور قلندر صمین رانا نے کہا کہ چوہدری اختر کی خدمات لائق تحسین ہیں اور کورٹ کمپلیکس کی عمارت دیکھ خوشی ہوئی ، لاہور قلندر کے لئے کشمیریوں کی محبت لازوال اور ناقابل فراموش ہے ،کشمیر کے علاقے کے نوجوان سامنے آئے تھے زمان خان آپ کے علاقے کا نوجوان کھلاڑی ہے آج لاہور قلندر کی ٹیم کا جسطرح  استقبال کیا گیا  دل جیت لئے ، لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی ٹرافی کورٹ کے نام کر دی ہے، لاہور قلندر کی جیت میں مرکزی کردار ٹیم کوچ عاقب جاوید کا ہے  اس موقع پر لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ آج ہم نے ایک سال پہلے کئے گئے وعدے کی تکمل کرتے ہوئے کورٹ کے بچون کے نام کر دی ہے  ۔چیف ایگزیکٹو لاہور اندر عاطف رانا نے کہا کہ چوہدری اختر کی خدمات کے لئے الفاظ نہیں ہیں ، لاہور قلندر ٹیم بنانے کا مقصد ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا تھا ۔
لاہور قلندر نے پاکستان بھر سے 5لاکھ نوجوانوں کے ٹرایلز کئے     جبکہ لاہور آزاد کشمیر کے 80  ہزار نوجوانوں  کے ٹرائل کئے گئے ، مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں میلا لگایا گیا ، قلندر تو تھے اب کشمیری بھی ہوگئے ، سلمان ارشاد کشمیر  کا ستارہ کے طور یہاں سے جلوہ افروز ہوا اور کامیابی کے آسمان چھوتا چلا گیا، ہمارا یقین تھا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کی نوجوان نسل میں جو ٹیلنٹ ہے وہ کہیں نہیں ہے اس ٹرافی میں پاکستان اور کشمیر جڑے اور ٹرافی ہمارے نام ہوئی ۔