نوشہرو فیروز، حوا کی  ایک اور بیٹی گھریلو جھگڑے کی نذر  

نوشہرو فیروز، حوا کی  ایک اور بیٹی گھریلو جھگڑے کی نذر  
نوشہرو فیروز، حوا کی  ایک اور بیٹی گھریلو جھگڑے کی نذر  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز(آئی این پی)حوا کی  ایک اور  بیٹی گھریلو جھگڑے کی نذر ہو گئی، دیور کے ہاتھوں بھابھی کے قتل کا واقعہ قمر الدین پولیس تھانہ کی حدود سونہری فارم کے گاؤں جھنڈو سولنگی میں پیش آیا جہاں پر گھریلو تکرار اور جھگڑے کے باعث سوبھو لغاری نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اپنی بھابھی مسمات ادن خاتون زوجہ معشوق لغاری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، مقتولہ کے والد بہاول خان لغاری، والدہ مسمات ہدائیت خاتون نے بتایا کہ شوہر نے بھائیوں کیساتھ ملکر انکی معصوم بیٹی کو قتل کیا ہے ان سے انصاف کیا جائے، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔