ریونیو عدالتوں میں جائیدادوں کے معاملات التواء کا شکار،سائل پریشان

ریونیو عدالتوں میں جائیدادوں کے معاملات التواء کا شکار،سائل پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے )پنجاب بھر کی اعلیٰ ریونیو عدالتوں میں بہت سے سائلوں کے جائیداد کے معاملات التوا کا شکار ہیں جوڈیشنل ممبران کی عدالتیں معاملات کو نمٹانے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہیں سب سے اہم بات تو یہ کہ ممبر جوڈیشنل VIIIکی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہے جس کی وجہ سے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے اور مایوسی کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں محکمانہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ممبرVIII کی جوڈیشنل عدالت میں وراثتی جھگڑوں جائیداد کے جعلی دستاویزات اور جائیدادوں کے دیگر معاملات پر مبنی278زیر التواء مقدمات میں سے ایک بھی مقدمہ نمٹایا نہیں جا سکا جبکہ مذکورہ مقدمات میں مارچ کے مہینے میں11مقدمات کا اضافہ ہونے کے بعد اب زیر التواء مقدمات کی تعدا289ہو چکی ہے ان اعدادو شمار کے مطابق اس وقت289مقدمات التوا کا شکار ہیں اور ان مقدمات سے منسلک سائلین پریشانی اور مشکل کا شکار ہیں اور ان کے اندر دن بدن مایوسی کا اضافہ ہو رہا ہے سائلین کا کہنا ہے کہ آخر کیا وجوع ہیں کہ ابھی تک اس سیٹ پر کسی کو تعینات نہیں کیا جا سکا اور ان مقدمات کو التوا کا شکار بنایا جا رہا ہے متعلقہ حکام سے ہماری درخواست ہے کہ جلد از جلد یہاں پر کسی ممبر کو تعینات کیا جائے اور ہمارے مقدمات کو نمٹا کر ہمیں روز روز کی ذہنی کوفت اور اذیت سے نجات دلائی جائے۔