مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار

مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار
 مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے این این)مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار۔اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم پر بات کرنا بیکار ہے کیونکہ زندگی ان تمام چیزو ں سے بہت آگے نکل چکی ہے۔بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
، فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ہدایت کار راج کمار ہیرانی دے رہے ہیں جب کہ فلم میں رنبیر کے علاوہ منیشا کوئرالہ، پاریش راول، انوشکا شرما اور سونم کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید :

کلچر -