14مئی۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

14مئی۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
14مئی۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج کے دن 1973کو امریکا نے پہلا خلائی سٹیشن سکائی لیب زمین کے مدار میں بھیجا، اس سٹیشن میں 3خلا باز سوار تھے،سکائی لیب مشن کی مدد سے ناسا نے 6سال کے دوران اس سٹیشن سے بہت سے حیاتیاتی اور تکنیکی تجربات کیے اسی مشن کے ذریعے انسان کے خلا میں جانے سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں،واضح رہے کہ اس لیب کا حدف 10سال تک مدار میں رہنا تھا لیکن 11جولائی 1979کو زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

14مئی 1955کو وارسو ٹریٹی آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا،یہ ایک سیاسی اور فوجی اتحاد تھا جو سوویت یونین اور کئی مشرقی یورپی ممالک کے درمیان قائم ہوا، اس آرگنائزیشن کو وارسا پیکٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سوویت یونین نے یہ اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے خلاف  اس کی طاقت کو توازن کرنے کیلئے تشکیل دیا تھا۔در اصل یہ ایک کمیونسٹ بلاک تھا جس میں 8ممالک نے دستخط کیے،اس بلاک نے سرد جنگ کے دوران نیٹو کے مخالف کے طورپر اہم کردار ادا کیا۔

آج مشہور امریکی بزنس مین،کمپیوٹر پروگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی برتھ ڈے بھی ہے،مارک زکر برگ 14مئی 1984کو امریکی شہر نیو یارک میں پیدا ہوئے۔ مارک فیسبک کے شریک بانی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے چیئر مین،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بھی ہیں۔

14مئی 1796کو ڈاکٹر جینر نے کاوپکس کے چھال سے لیکویڈ تیار کیا اور اسے ایک 8سالہ لڑکے جسم میں لگا دیا،جس سے لڑکے کے جسم پر چھالا بن گیا لیکن جلد ہی جیمز نامی لڑکا ٹھیک ہو گیا،واضح رہے کہ یہ ویکسین چیچک کی تھی جس سے اس دور میں بہت سے لوگوں کی زندگی آسان ہو گئی،ڈاکٹر جینر نے یکم جولائی کو دوبارہ لڑکے کو ٹیکہ لگایا جس کے بعد وہ بلکل صحتیاب ہو گیا ڈاکٹر جینر کے اس تجربے کے بعدپورے یورپ میں اس عمل کو بطور ویکسین استعمال ہونے لگاجس سے چیچک کے مریضوں میں خاطر خواہ کمی آئی۔