اسرائیلی مظالم کےخلاف پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

 اسرائیلی مظالم کےخلاف پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اہل فلسطین کےساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیلی مظالم کےخلاف پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، کشمیر میں ہندو اور فلسطین میں یہودی نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بڑھ رہا ہے اور اسرائیل عالمی قوانین اور قرارداد کو تسلیم نہیں کر رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ھیئتہ علماءفلسطین کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفد میںصدر ہیئة علماءفلسطین ڈاکٹرنواف التکروری، سیکرٹری جنرل ھیئة علماءفلسطین ابراہیم مہنا، عبدالمالک ہاشمی رہنما جماعت اسلامی، مختار احمد سواتی صدر جمعیت اتحاد العلماءلاہور نوید احمد زبیر نائب صدر جمعیت اتحاد العلماءلاہور شامل تھے۔ 
فلسطین علماءکے وفد کا استقبال علامہ راغب حسین نعیمی کیا۔ وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی علیہ الرحمہ، ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں مختلف تعلیمی شعبہ جات اور لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ فلسطین کے علماءکے وفد نے ادارے تعلیمی و فلاحی خدمات القدس کے حوا لے جامعہ نعیمیہ کے موقف پر کو سراہا۔