راولپنڈی میں106یونین کونسلوں،92وارڈکمیٹیوں کیلئے3622امیدوار

راولپنڈی میں106یونین کونسلوں،92وارڈکمیٹیوں کیلئے3622امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیو زرپورٹر) 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں106یونین کونسلز اور92وارڈ کمیٹیوں میں ،راولپنڈی بھر سے 3622اُمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،اِن میں چئیرمین کی نشست کیلئے 2خواتین،1خاتون وائس چیئرمین اور 7خواتین جنرل کونسلر کی نشست پر جبکہ 1 غیر مسلم وائس چیئرمین کی نشست پر اور 9غیر مسلم جنرل کونسلر کی نشست پر براہ راست الیکشن لڑ رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل راولپنڈی کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کیلئے 182اُمیدوار، جنرل کونسلر کی نشست کیلئے 1926اُمیدوار،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کیلئے چئیرمین کی نشست پر 190اُمیدوار، جنرل کونسلر کیلئے 958اُمیدوار،میونسپل کارپوریشن مری کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر 11اُمیدوار، جنرل کونسلر کیلئے81،میونسپل کمیٹی کلر سیداں کیلئے جنرل کونسلر کیلئے58اُمیدوار، گوجر خان میونسپل کمیٹی کیلئے 77اُمیدوار، ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کیلئے 67، میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کیلئے25، کہوٹہ میونسپل کمیٹی کیلئے 47اُمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی،مسلم لیگ(ق)،پاکستان عوامی مسلم لیگ اورآزاد اُمیدوار شامل ہیں ۔