چوروں نے سونا چاندی چھوڑ کر ٹماٹر چرانا شروع کردیے، کاشتکاروں نے پہرے پر اسلحہ بردار افراد تعینات کردیے

چوروں نے سونا چاندی چھوڑ کر ٹماٹر چرانا شروع کردیے، کاشتکاروں نے پہرے پر ...
چوروں نے سونا چاندی چھوڑ کر ٹماٹر چرانا شروع کردیے، کاشتکاروں نے پہرے پر اسلحہ بردار افراد تعینات کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع بدین میں پورے ملک کی طرح ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے جس کے باعث چوروں نے تیار فصلوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیے ہیں، ٹماٹر کے کھیت میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کاشتکاروں نے اپنے کھیتوں میں اسلحہ بردار افراد کو پہرے پر تعینات کردیا ہے۔
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت 250 سے 400 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، بدین میں ٹماٹر کی قیمت 320 روپے کلو ہے جس کے باعث یہ ایک نایاب سبزی کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔ بازار سے ٹماٹر غائب ہوئے تو چوروں نے کھیتوں کا رخ کرلیا اور سونا چاندی چھوڑ کر یہ نایاب فصل چرانا شروع کردی ۔
کھیتوں سے ٹماٹر چوری ہونا شروع ہوئے تو کاشتکاروں نے تنگ آکر فصل کے پہرے پر اسلحہ بردار افراد کو تعینات کردیا۔ بدین میں ٹماٹر کی فصل کی حفاظت کیلئے لوگ ڈنڈوں ، کلہاڑیوں اور آتشیں اسلحے کے ساتھ کھیتوں میں موجود ہیں۔ ضلع بدین میں 40 ہزار ایکڑ پر ٹماٹر کی فصل تیار ہوچکی ہے لیکن اس کو مکمل تیار ہونے میں مزید ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے