خیبر، پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

  خیبر، پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورودپورٹ  عمران شینواری ) لنڈی کوتل پریس کلب کے ممبران کا صدر خلیل جبران کی سربراہی میں لنڈی کوتل پریس کلب میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں لنڈی کوتل پریس کلب پر مقامی لیویز فورس کے اہلکاروں کی ڈنڈوں کیساتھ چڑھائی اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، پریس کلب ممبران نے مقامی خاصہ دار فورس کے اہلکار کمندان آفریدی اور ان کے ساتھیوں کی لنڈی کوتل پریس کلب پرڈنڈوں اور اسلحے سمیت مقامی صحافی کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مقامی خاصہ دا ر لیویز فورس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صحافیوں کو ہراساں کریں، انہوں نے صحافت پر قدغن کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام آئی جی خیبر پختون خواہ، ڈی پی او محمد حسین سے غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، تمام ممبران نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ متعلقہ افراد کو قانون کے مطابق اپنی عہدوں سے فوراًبرطرف کر دیا جائے، اور آئندہ ایسی قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں  ممبران نے واضح کر دیا کہ اگران  متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ان کے خلاف  باب خیبر کے مقام پراحتجاج بھی کرینگے اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں  اور سماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے لیویز اہلکار کی اس  غنڈا گردی کے خلاف پوسٹس کئے  اور صحافیوں کے ساتھ ہمدردی کر کے لیویز اہلکاروں کے اس قدغن کی مزمت کی ۔