وی سی زکریایونیورسٹی ڈاکٹر منصور  اکبر کنڈی کا سب کیمپس وہاڑی کا دورہ،اساتذہ سے ملاقاتیں، بریفنگ

وی سی زکریایونیورسٹی ڈاکٹر منصور  اکبر کنڈی کا سب کیمپس وہاڑی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی،پکھی موڑ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی کا دورہ کیا ڈائریکٹر سب کیمپس وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی خان نے وائس چانسلر کو سب کیمپس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
وہاڑی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا مختلف تعلیمی شعبہ جات کے بارے میں بریف کیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو کچھ سوالات کیے جن کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نے تفصیلی جواب دیے۔ ڈائریکٹر سب کیمپس وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی خان نے اپنے آفس میں وائس چانسلر کو کیمپس کی تعلیمی سرگرمیوں اور آنے والے وقت میں سب کیمپس میں مزید پروگرام کے اجرا کے بارے میں آگاہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور اکبر کنڈی نے اس سال سب کیمپس میں بڑھتے ہوئے داخلوں کے اضافے پر پروفیسر عثمان علی خان کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے دورہ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نے سب کیمپس وہاڑی کی توسیع اور مختلف پروگرام کے اجرا کے لیے ایک جامع پلان تیار کیا ہے تاکہ وہاڑی اور گردونواح کے اضلاع میں طلبا و طالبات کو وہ پروگرام مہیا کیے جائیں جو ملتان یونیورسٹی میں ہیں تاکہ کہ ان پروگرام کا اجرا وہاڑی سب کیمپس میں بھی کیا جائے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی خان نے کہا کہ اس میں نہ صرف فنڈ کی ضرورت ہے بلکہ سب کیمپس وہاڑی کی عمارت بھی اس پلان کے لئے نا کافی ہے لہذا ہم سوچ رہے ہیں کہ کوئی بلڈنگ کرائے پر لے کر نئے پروگرام کا آغاز کریں۔
ملاقاتیں