"ہم آرہے ہیں,ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ" نسیم شاہ کا سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پیغام

"ہم آرہے ہیں,ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ" نسیم شاہ کا سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار بولر نسیم شاہ نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز  کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد مڈل آرڈر بلے بازوں کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہم آ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی  سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ تصویر جاری   کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی اور حارث رؤف کیا بات ہے آپ لوگوں کی ، قومی ٹیم کی فتح کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ فائنل میں جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔

نسیم کا کہنا تھا کہ محمد نواز پلیئر آف دی میچ کے حقدار تھے جب کہ فاسٹ بولر نے آخر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جوش و خروش کا اظہار  کیا اور  کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ! ہم آرہے ہیں۔