ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کے ساتھ جانے والی یہ خاتون کون ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کے ساتھ جانے والی یہ خاتون کون ہیں؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کے ساتھ جانے والی یہ خاتون کون ہیں؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ آسٹریلیا میں شروع ہونے جا رہا ہے اور بھارتی سکواڈ آسٹریلیا پہنچ چکا ہے۔ اس بار بھارتی سکواڈ کے ساتھ معاون سٹاف میں صرف ایک خاتون کو شامل کیا گیا ہے جن کا نام راج لکشمی اروڑا ہے۔"ڈی این اے انڈیا" کے مطابق راج لکشمی اروڑا کا کام بھارتی کرکٹرز اور ان کے مداحوں کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔ وہ اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ میں سینئر میڈیا پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راج لکشمی ہر سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں اور میڈیا کے درمیان رابطے کی انچارج بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور کنٹینٹ رائٹر کیا تھا۔ 2015ءمیں انہوں نے بطور سوشل میڈیا منیجر بی سی سی آئی میں ملازمت اختیار کی اور اب ترقی پاتے ہوئے سینئر پروڈیوسر کے عہدے پر فائز ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ٹیم 17اکتوبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔