دھماکے سے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، اہلخانہ بُری طرح جھلس کر موت کا شکار، جانور بھی نہ بچے

دھماکے سے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، اہلخانہ بُری طرح جھلس کر موت کا شکار، ...
دھماکے سے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، اہلخانہ بُری طرح جھلس کر موت کا شکار، جانور بھی نہ بچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے گھر میں موجود 2 افراد بُری طرح جھلس گئے اورتڑپ تڑپ کو چل بسے، جانور بھی نہ بچے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کےمطابق بھونجہ کے علاقے میں گھر میں 2 افراد معمول کے کاموں میں مشغول تھے کہ زور دار دھماکے سے آسمانی بجلی گر گئی اوردونوں افراد بری طرح جھلس کر چل بسے۔ 

گھر کے مویشی باڑے میں موجود 7 بکریاں اور گائے بھی بری طرح جل گئیں ۔