سندھ : 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی لسٹ جاری، 14 نومبر کو پولنگ ہوگی

سندھ : 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی لسٹ جاری، 14 نومبر کو ...
سندھ : 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی لسٹ جاری، 14 نومبر کو پولنگ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخاب کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین، 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا،77 نشستوں کیلئے 428 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،
شہر کے 6اضلاع کی مختلف کیٹیگریز کی دس نشستوں کے لئے 96 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساﺅتھ یو سی 13صدرمیں چیئرمین کی نشست کے لئے14 کاغذات نامزدگی،ضلع وسطی یوسی پانچ گلبرگ میں ایک وائس چیئرمین کی نشست کےلئے10 کاغذات نامزدگی ،ضلع وسطی یوسی سات لیاقت آباد میں ایک چیئرمین کی نشست کےلئے11 کاغذات نامزدگی،ضلع کیماڑی یوسی دس بلدیہ میں ایک جنرل وراڈ کی نشست کےلئے8 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
ضلع ملیر یوسی نو میں ایک چیئر مین کی خالی نشست پرانتخاب ہوگا،ضلع ملیر یوسی سات ابراہیم حیدری میں ایک جنرل وراڈنمبر 4کی نشست کےلئے8 کاغذات نامزدگی ،ضلع ملیر یوسی نو ملیر میں چیئرمین کی نشست کیلئے8 کاغذات نامزدگی ،ضلع غربی یوسی 5 منگھوپیر میں ایک جنرل وارڈ کی نشست کیلئے5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
ضلع کورنگی یوسی7 کورنگی میں جنرل وارڈ نمبر 1کی نشست کےلئے7 کاغذات نامزدگی ،ضلع کورنگی یوسی 7 ماڈل کالونی میں چیئرمین کی نشست کےلئے15 کاغذات نامزدگی جبکہ ضلع کورنگی یوسی چھ لانڈھی میں وائس چیئرمین کی نشست کےلئے10 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ سندھ بھر میں ضمنی انتخابات کی 77 خالی نشستوں پر 14 نومبر کو پولنگ ہوگی۔