پاکستان کپ ویمنز ون ڈے  میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

    پاکستان کپ ویمنز ون ڈے  میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل دو میچ  کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چیلنجرز کا مقابلہ سٹرائیکرز  سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ڈائنامائٹس اور بلاسٹرز کی ٹیموں کیدرمیان میچ، اوول اکیڈمی گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈائنامائٹس، بلاسٹرز، چیلنجرز اور سٹرائیکرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔