ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت لیا

ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت لیا
ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہینوں اور آئی لینڈرز کے اہم میچ کا ٹاس پاکستان  نے جیت لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ 45، 45 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔اس سے قبل  کولمبو میں بارش ہو رہی تھی جس کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کے لئے "ڈو اور ڈائی" والی صورتحال ہے اگر پاکستان میچ جیت گیا تو فائنل میں جا سکے گا ورنہ ایشیا کپ سے ہی باہر ہو جائے گا۔جو ٹیم آج جیتے گی وہ فائنل میں بھارت کے مدمقابل میدان میں اترے گی۔