سندھ میں 17 برس سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی

سندھ میں 17 برس سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی
سندھ میں 17 برس سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں سرکاری اداروں اور نیم سرکاری اداروں میں تعینات اعلیٰ عہدیداروں کی جعلی ڈگری کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے, اب حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیراز کاکا کی ڈگری جعلی نکلی۔

آج نیوز کے مطابق  جعلی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ہی ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سے شیراز کاکا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا۔مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈٹیکنالوجی جام شور نے جعلی ڈگری کی تصدیق کردی۔ جعلی ڈگری پر2007 میں ملازمت حاصل کرنے والا شیراز کاکا اہم عہدوں پر تعینات رہا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سےنوٹس کیے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ شیرازکاکا کو سرکاری گاڑی بھی فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔