برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے گینگ کے 7 ارکان کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے گینگ کے 7 ارکان کے خلاف عدالت ...
برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے گینگ کے 7 ارکان کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کو عصمت دری کا نشانہ بنانے والے گینگ کے 7 ارکان کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

"آج نیوز" کے مطابق  ملزمان کے خلاف برطانیہ کی شیفلڈ کراؤن کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 106 سال قید سنائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم عمر لڑکیوں کے ریپ میں شامل 7 ارکان کو شیفلڈ کراؤن کورٹ نے جون میں مجرم قرار دیا تھا، کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات سن 2000 ءکی دہائی میں ہوئے تھے۔

مزید :

برطانیہ -