ولیم اور کیٹ بھوٹان پہنچ گئے، بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات

ولیم اور کیٹ بھوٹان پہنچ گئے، بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات
ولیم اور کیٹ بھوٹان پہنچ گئے، بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھمپو (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ کے ہمراہ بھارت سے بھوٹان پہنچ گئے۔ اے ایف پی کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ بھارت کےد ورہ کے بعد جمعرات کی صبح بھوٹان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو روز تک قیام کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑے نے دارالحکومت تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے اور ان کی ملکہ سے بھی ملاقات کی اور اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔ برطانوی شاہی جوڑا بھوٹان کے قومی کھیل تیر اندازی سے بھی لطف اندوز ہوا اگرچہ دونوں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔