کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا،یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی:ڈاکٹر فاروق ستار

کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا،یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود ...
کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا،یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی:ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا ہے اور کشمیر آزادہونے جا رہا ہے، یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی ہے،کراچی کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ’’یوم سیاہ‘‘ منائے جانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے  مزار قائد پر ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہمسلمانوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ایسٹ انڈیا کمپنی کوموقع ملا اور برصغیر پر انگریز کا قبضہ ہوگیا،پھر مسلمانوں کی تحریک کی وجہ سے ہی بر صغیر کو آزادی ملی ،متحدہ ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں بھارت جیسی دھشت گرد ریاست بھی وجود میں آئی، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجے میں کشمیر کو آزاد ہونا ہے۔انہوں نے کہا  کہ بھارت نے آئین کا آرٹیکل 370ختم کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی ہے،عالمی برادری نے اگر اس موقع پر کشمیر کے مسئلے کو چھوڑ دیا تو اس سے عالمی امن کو خطرہ پیدا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں استصواب رائے کا وقت آگیا ہے،یوم آزادی سے چند روز قبل بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی ہے،گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ،اس ہی طرح سے مودی نے بھی کشمیر کے معاملات میں چھیڑ چھاڑ کرکے کشمیر کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔