جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں جشن آزادی کی تقریب

جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں جشن آزادی کی تقریب
جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں جشن آزادی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (احسان الحق سے) جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سابق یو سی چیئرمین چوہدری ماجد حسین کشمیری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔

جامعہ کے طلباء نے تقریب کے دوران ملی نغمے پڑھے تو حاضرین میں حب الوطنی کا جذبہ اور بھی بیدار ہوگیا۔

ایک طالبعلم نے انگریزی زبان میں تقریر کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ 

تقریب میں اہل علاقہ کے ساتھ طلباء کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی چوہدری ماجد حسین کشمیری، چوہدری غالب کشمیری، حافظ ثناء اللہ وٹو، عمیر خان خاکوانی ، پروفیسر تنویر خاور نے حفظ اور ناظرہ کے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ دارالعلوم محمدیہ مولانا احسان الحق نے کہا کہ اس پاک وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، اب ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

تقریب میں مولانا مزمل، حافظ خلیل احمد ساجد، محمد مشتاق، محمد زوار، رمیض اقبال، وحید خلجی، محدعثمان، شاہزیب حیدر شاہ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر سرسبز کوٹ سادات کی ٹیم کے تعاون سے مہمانان خصوصی نے یادگاری پودا بھی لگایا۔