EZ Wage کا موجودہ پیشکشوں میں نئے اضافہ کا اعلان
لاہور(پ ر)خطہ کے محنت کش طبقہ کو مالی طور پر با اختیار بنانے کے مشن کے طور پر سنگا پور کی EZ Wage نے اپنی موجودہ پیشکشوں میں نئے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔مالی طور پر پسماندہ افراد کے پاس اب مہنگے اسمارٹ فونز خریدنے اور استعمال کئے بغیر اپنی کمائی ہوئی تنخواہ تک رسائی کا موقع ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب مہنگائی نے قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے اور اسمارٹ فونز جیسی بنیادی ٹیکنالوجی تک رسائی کو بہت سے لوگوں کیلئے عیش و عشرت سمجھا جانے لگا ہے۔شارٹ کوڈ فیچر صارفین کو ایس ایم ایس پر مبنی لین دین کے ذریعہ اپنی کمائی ہوئی اجرت کے حصول کی سہولت فراہم کرے گااور جدید ترین EZ Wageایپ کے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔صارفین اپنے موبائل فونز کو اپنے EZ Wageاکاؤنٹس سے مطلوبہ رقم نکالنے کیلئے استعمال کرسکیں گے،جس سے صارف کو بنیادی اور سستے موبائل فونز کے ذریعہ آرام سے اپنےEZ Wage اکاؤنٹ تک رسائی کے دوران زیادہ سے زیادہ آپشنز مل سکیں گے۔صارفین کو اس سہولت کے حصول کیلئے EZ Wageکے نمبر 95651پر ایس ایم ایس ارسال کرنے کے بعد چند مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔اگر ان کے آجروں نے اپنی کمپنی کو EZ Wage کے ساتھ رجسٹر کرایا ہے،توصارفین آسانی سے اپنا منفرد قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرینگے،اس کے بعد وہ رقم کا انتخاب کرینگے،جو وہ نکالنا چاہتے ہیں اور تصدیق کیلئے اپنا MPINدرج کرکے ٹرانزیکشن کو مکمل کرینگے۔توقع ہے کہ اس پورے عمل میں محض چند منٹ لگیں گے،اور اسے EZ Wageٹیم نے اس مقصد کیلئے انتہائی آسان اور سادہ رکھا ہے،تاکہ مالی طور پر ناخواندہ صارفین بھی اسے آسانی سے استعمال کرسکیں۔EZ Wage کی بانی و سی ای او فاطمہ بتول نے اس اقدام سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مالی آذادی ایک ایسا حق ہے،جسے اعلیٰ درجہ کے چند منتخب افراد تک محدود نہیں ہونا چاہیئے۔
۔میری ٹیم مالیاتی خواندگی کے فروغ کیلئے ایک ہی وقت میں خاصیت کے ساتھ مالیاتی ٹولز کو خطہ میں عوام کیلئے قابل رسائی بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ انتھک محنت کررہی ہے۔ایس ایم ایس پر مبنی لین دین اس سمت میں ایک اہم قدم ہے،اور اس سے مہنگے اسمارٹ فونز کی ضرورت ختم ہوجائیگی،تاکہ غریب طبقہ کا ایک بڑا حصہ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم ادا شدہ مہینہ میں جب اور جتنی بار چاہے،اپنی ضرورت کے مطابق لے سکے۔“