محبوبہ کے بے روزگاری کے طعنوں سے تنگ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں لڑکی کی جانب سے مسلسل بے روزگاری کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کر لی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 سالہ انجینئر نے خودکشی کرنے سے قبل نوٹ تحریر کیا جس میں اس نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنی موت کا ذمہ داری قرار دیا۔سوسائڈ نوٹ کے مطابق نوجوان انجینئر میانک چندیل نے اپنے انتہائی فیصلے کی وجہ بے روزگاری اور گرل فرینڈ کی جانب سے بے روزگاری کے بار بار طعنوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ بتایا۔
اتر پردیش کے جلال آباد کے رہنے والے میانک چندیل کے تقریباً سات سال سے لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں سیکٹر 73 میں 4 سال سے رہ رہے تھے۔
خودکشی نوٹ میں اس نے لکھا کہ لڑکی نے اس کی بے روزگاری پر طنز کیا اور ’سارا دن گھر میں بیٹھ کر کھانا کھاتے‘ جیسے طعنے دیے، وہ ان تمام عوامل کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے لیکن اس کیلیے کسی پر الزام نہیں لگایا۔
گرل فرینڈ نے کام سے گھر لوٹنے کے بعد نوجوان کی لاش اپنے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی دیکھی تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔