سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس:سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا

سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس:سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا
سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس:سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہو گیا جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئینی بنچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیےتھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی بھی اس کیس میں فریق ہیں؟ پرویز الہٰی کی جانب سے کون پیش ہو گا؟

بعدازاں عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا ، عدالت نے حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا حکم دیا تھا، حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا۔