بلاول بھٹو زرداری کی کراچی اور ملیر بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی اور ملیر بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی اور ملیر بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور ملیر بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نام تہنیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی بار کے نو منتخب صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری رحمان کورائی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے ملیر بار کے نومنتخب صدر ارشاد شر اور جنرل سیکرٹری ایاز چانڈیو کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناوَں کا اظہار کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کو مزید جمہوری اور مضبوط بنائے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے تحفظ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔