اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی صدر ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک کے علاقے ٹیری میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے صدر مستجاب عالم ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے۔پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔