گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیاگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور وائلڈ لائف کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رجب بٹ گرفتاری کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے ناجائز اسلحہ کیس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا۔پولیس کے مطابق رجب بٹ صبح عدالت میں پیش ہوکر اپنی ضمانت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم کی شخصی ضمانت صرف ایس ایچ او دے سکتا ہے۔