پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف

پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ ...
پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے سینکڑوں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں اور گاڑیاں منظوری کے بغیر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی اور گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔
رپورٹ کے متن کے مطابق خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔