نبیلہ حاکم نے بم دھماکے کے خلافمذمتی قرارداد جمع کرا دی

نبیلہ حاکم نے بم دھماکے کے خلافمذمتی قرارداد جمع کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجا ب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور سانحہ کے خلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا ایوان لاہور سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اس سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس افسران ،اہلکاروں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتا ہے۔اس کے علاوہ جومعصوم شہری دہشتگردوں کا نشانہ بنے ہیں ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔