مہمند ایجنسی میں صبح سویرے خود کش دھماکہ ،3خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت6 افرادشہید ،کئی افراد زخمی
مہمند ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہمند ایجنسی میں پولیٹکل آفس کے باہر ایک خود کش حملہ آور خود کواڑا لیا جس کے نتیجے میں3خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت 6افراد شہید جبکہ3لیوئز اہلکار وں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں پولیٹکل آفس کے ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر دو خود کش حملہ آوروں نے اندر گھسنے کی کوشش کی تو اس دوران لیوئز اہلکاروں کی مزاحمت پر ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت 6افراد شہید جبکہ 3اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بتا یا جا رہا ہے کہ دو حملہ آ ور آئے تھے جن میں سے ایک نے خود کو اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا حملہ آور مارا گیا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ خود کش حملہ آور کے ساتھ دیگر دہشت گردوں کو بھی پکڑا جا سکے ۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔