کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز ہیلتھ کیئرکمیشن ہدایات پر عمل کریں، یاسمین راشد

کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز ہیلتھ کیئرکمیشن ہدایات پر عمل کریں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کیلئے تمام لیبارٹریز ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں  وزیر صحت نے اپوزیشن کو بھی ہدف تنقید بنایا۔وزیر صحت پنجاب نے جیل روڈ پر نجی لیب کا افتتاح کیا ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیبارٹری میں تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نجی سیکٹر کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ صحت کارڈ کے تحت مریض سرکاری ہی نہیں نجی ہسپتال سے بھی علاج کروا سکتے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ایک طرف تحریک انصاف اور دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد جیسی باتیں کر کے اپوزیشن خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہوئی  تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیلڈ پیش کی گئی۔ 
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -