اسرائیلی فرم کے   دنیا بھر میں 30 سے ​​زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا انکشاف

 اسرائیلی فرم کے   دنیا بھر میں 30 سے ​​زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ...
 اسرائیلی فرم کے   دنیا بھر میں 30 سے ​​زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا انکشاف
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا کی ایک خفیہ  تحقیقات کے مطابق ایک اسرائیلی فرم نے ہیکنگ، تخریب کاری اور غلط معلومات پھیلا کر کلائنٹس کے لیے دنیا بھر میں 30 سے ​​زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ اس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ دنیا بھر میں طاقتور فرمیں ہیکنگ اور سوشل میڈیا کے اثرو رسوخ کے ذریعے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس فرم کو   ان تحقیقاتی صحافیوں  نے  'ٹیم جارج' کا نام دیا  جو اس کے طریقوں اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات اکٹھی  کرنے کے لیے ممکنہ کلائنٹس کے طور پر سامنے آئے۔ اس فرم کا باس طل حنان، اسرائیل کی سپیشل فورسز کا ایک سابق اہلکار ہے جس نے مبینہ طور پر محفوظ ٹیلی گرام اکاؤنٹس اور ہزاروں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خبریں پلانٹ کیں۔

فرانس میں قائم غیر منافع بخش فاربیڈن اسٹوریز کی ہدایت پر یہ تحقیقات برطانیہ میں گارڈین، فرانس میں لی مونڈے، جرمنی میں ڈیر اسپیگل اور سپین میں ایل پیس سمیت 30 آؤٹ لیٹس کے صحافیوں کے ایک کنسورشیم نے کی۔ گارڈین نے لکھا 'ٹیم جارج کے بیان کردہ طریقے اور تکنیکیں بڑے ٹیک پلیٹ فارمز کے لیے نئے چیلنجز کو جنم دیتی ہیں۔'

پچاس سالہ طل حنان  نے تین خفیہ نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی خدمات، جنہیں انڈسٹری میں اکثر 'بلیک آپس' کہا جاتا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیاسی مہمات اور نجی کمپنیوں کے لیے دستیاب ہیں۔’اب ہم افریقہ میں ایک انتخاب میں شامل ہیں،  ہماری ایک ٹیم یونان میں ہے اور ایک ٹیم امارات میں ، ہم نے 33 صدارتی سطح کی مہمیں مکمل کی ہیں، جن میں سے 27 کامیاب رہیں۔ ہماری مہمات کا دو تہائی حصہ افریقہ میں تھا۔‘

صحافیوں کو اپنی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے وہ  صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے کینیا میں سیاسی کارکنوں کے جی میل ان باکس اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرتا دکھائی دیا۔