چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کی شرکت

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف گرین دعا سے گرین پاکستان منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔
کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں افتتاحی گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔
مریم نواز نے شہدا کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیے۔