کوئلے کی کان میں دھماکہ ، چھ مزدورجاں بحق

کوئلے کی کان میں دھماکہ ، چھ مزدورجاں بحق
کوئلے کی کان میں دھماکہ ، چھ مزدورجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک ) لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈوئلی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھ مزدورجاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں موجود مزدوراپنے کام میں مصروف تھاکہ اِس دوران گیس سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کان کے اندر پتھرگر گئے ، پتھرلگنے سے چھ مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کلایاہسپتال منتقل کردیاگیا۔
یادرہے کہ کوئلے کی کانوں میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے اور پولیٹیکل انتظامیہ بھی غریب مزدوروں کی جان کے ساتھ کھیلنے میں برابر کی شریک ہے ۔ تین دن قبل بھی تین مزدورجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے ۔