جوہری پروگرام پرامن مقاصد ،پاکستان کادفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل رہا ہے،وزیردفاع

جوہری پروگرام پرامن مقاصد ،پاکستان کادفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل ...
جوہری پروگرام پرامن مقاصد ،پاکستان کادفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل رہا ہے،وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پرامن مقاصد کےلیے ہے پاکستان کادفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل رہا ہے،پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی وجوہری صلاحیت کوبرقرار رکھے گا،پاکستان ذمے دار جوہری ملک ہے قوم دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے.
قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگردی کےخلاف آپریشن ضرب عضب کے بعد کا پاکستان ہے
ملک کی خود مختادی اور سلامتی پر گہری نظر ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف ،موجودہ وزیراعظم نے پر امن دفاعی پالیسی پرزوردیا پاکستان اس وقت شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ میں بھرپور تعاون کیا،ہم نے دہشتگردوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں ہم نے کراچی،فاٹا اور بلوچستان کو صاف کیاہے،افغانستان کا 43.2فیصدحصہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں، افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان پربوجھ ہیں افغانستان کے آ دھے حصے میں افغان حکومت کی عملداری نہیں ہے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھارت کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا ،امریکہ نے پا کستان کوبھارت کی طرف اپنادیرینہ موقف تبدیل کرنے پرزور دیا،بھارت نے جارحانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔امریکا نے افغانستان میں 16 برس افغان جنگ لڑی ان کے افغانستان میں ہزاروں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے،امریکانے ا فغانستان میں کھربوں خرچ کیے لیکن آج نتیجہ کیاہے؟
خرم دستگیر کہتے ہیں کہ پاکستان نے افغان جنگ میں امریکا کے ساتھ تعاون کیا پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -