ملتان،مختلف علاقوں سے متعدد افراد اغواء،پولیس کارروائی شروع

  ملتان،مختلف علاقوں سے متعدد افراد اغواء،پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔نیو ملتان پولیس کو محمد مجید نے بتایا کہ ملزمان یونس،اسماعیل اور شریفاں بی بی نے میری ہمشیرہ نادیہ بی بی اور اس کے دو بچوں کو کار میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا دولت گیٹ پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ میرا والد گھر سے دوکان پر گیا مگر واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جبکہ صدر جلالپور پولیس کو محمد مرسلین نے بتایا کہ ملزم حسن علی تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی پاکیزہ بی بی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔