سراج رئیسانی شہید نے احسان کرنیوالے تھائی کسان کا قرضہ چکایا، اس کی بیٹی سے شادی بھی کی: رپورٹ

سراج رئیسانی شہید نے احسان کرنیوالے تھائی کسان کا قرضہ چکایا، اس کی بیٹی سے ...
سراج رئیسانی شہید نے احسان کرنیوالے تھائی کسان کا قرضہ چکایا، اس کی بیٹی سے شادی بھی کی: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، مستونگ (ویب ڈیسک) سراج رئیسانی تین دہائی قبل سیاست کے لئے تھائی لینڈ گئے جہاں وہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ وہاں موجوو ایک کسان نے ان کا بڑا خیال رکھا ور انہیں بنکاک میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رابطے ، سفری دستاویزات اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لئے رقم بھی دی۔ تین ماہ بعد وہ واپس تھائی لینڈ گئے جہاں انہوں نے نہ صرف اس کسان کا قرضہ اسے واپس کیا بلکہ اس کی بیٹی سے شادی بھی کرلی۔

وہ وہیں رہائش پذیر ہوگئے اور ایک بڑا قطعہ اراضی بھی خرید لیا۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں (ان کی شہریت تھائی ہے)۔ ان کی بیٹی انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کر رہی ہیں اور مستقبل میں تھائی ایم ایف اے میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔ ان کا ایک بیٹا پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بیٹھا تھائی نیشنل فٹ بال ٹیم کا ممبر ہے۔ حال ہی میں انہوں نے صوبہ چیانگ مئی میں ایک نیا گھر تعمیر کیا ہے جس کے داخلی دروازے کو انہوں نے پاکستان کے جھندے سے پینٹ کیا ہے۔ بی ایل اے کے ہاتھوں اپنے ایک بیٹے کو کھونے کے باوجود وہ اپنے ملک سے محبت اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف پر عزم تھے۔ اس سال 23مارچ کو انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمرا یوم پاکستان کے استقبالئے میں شرکت کے لئے بنکاک کا سفر کیا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  ایک پاکستانی بیورو کریٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ تھائی لینڈ سیاست میں اپنی قسمت آزمائیں اور کچھ دیر کے پاکستان کو بھول جائیں کیونکہ بلوچستان میں سکیورٹی صورت حال ساز گار نہیں۔ ان الیکشنز کے بعد ان کی نظر وزیر بننے پر تھی مگر اللہ پاک کے ان کے لیے کچھ اور ہی منصوبے تھے۔ گزشتہ پیر کو ایک معاملے کے بارے میں ان سے بات کی تھی ، وہ اپنی جیت کے لئے پر امید تھے۔ وہ ایک سچے محبت وطن ، بہادر ، قابل فخر بلوچ اور قابل احترام انسان تھے۔ اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔