فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا

فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا
فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا فیس بک پر دوستی کے بعد جرائم کر نیوالے گینگ کو گر فتار کر نے کا انکشاف جبکہ پنجاب پولیس نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو اسلحے کی نمائش کرنے والی ویب سائٹ کی بندش کے لیے خط لکھ دیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمان کھاڑک نے بتایا کہ لاہور پولیس نے نوجوانوں کے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا جنہوں نے فیس بک پر اسلحہ سمیت اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور بعد میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی اور پھر وارداتوں کو فروغ دیاان ملزموں میں بالے خان، سلیم خان راہب گل شامل تھے جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شہر میں ڈان بننا چاہتے تھے اور اپنے ساتھ اسلحہ بردار سیکیورٹی گارڈز کا پروٹوکول لے کر چلنا ان کا خواب تھا اس خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے وارداتیں شروع کیں اور ایک واردات کے دوران ان سے قتل ہوگیاتھا۔