ماضی میں غلط فیصلے کئے گئے،دریاؤں کی بجائے تیل سے بجلی بنانے سے صنعتوں پرمنفی اثر پڑا،وزیراعظم عمرا ن خان

ماضی میں غلط فیصلے کئے گئے،دریاؤں کی بجائے تیل سے بجلی بنانے سے صنعتوں ...
ماضی میں غلط فیصلے کئے گئے،دریاؤں کی بجائے تیل سے بجلی بنانے سے صنعتوں پرمنفی اثر پڑا،وزیراعظم عمرا ن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے ماضی میں غلط فیصلے کیے جس کے باعث معیشت کمزور ہوتی رہی، 90 کی دہائی میں دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل پر بجلی بنانے کو ترجیح دی، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پرمنفی اثر پڑا۔
وزیراعظم عمران خان نے چلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جومشکل فیصلے کرتی ہیں،وہ قوم ترقی کرتی ہے جو انسانوں پر سرمایہ کاری کرتی ہے،قانون کی بالادستی اور تعلیم پر زور دینے کےلئے قومیں ترقی کرتی ہیں،انسانوں پر سرمایہ کاری ،انصاف اور قانون پر عملدرآمد سے ترقی ہوتی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین کی کامیابی طویل المدتی منصوبے بناناہے،چین نے 30،30سالہ منصو بہ بندی کررکھی ہے،لوگ چین کی ترقی سے خوفزدہ ہیں، چین نے5ہزار ڈیمز تعمیر کیے ،ہم خوش قسمت ہیں ہر موسم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نے ماضی میں غلط فیصلے کیے جس کے باعث معیشت کمزور ہوتی رہی،دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل پر بجلی بنانے کو ترجیح دی، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پرمنفی اثر پڑا،دیامر بھاشا ڈیم تیسری بڑی ڈیم ہے،مقامی لوگوں کو ڈیم منصو بے سے بجلی مفت ملے گی،پاکستان کی بد قسمتی رہی کہ شارٹ ٹرم فیصلے ہوئے،مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پر اثر پڑا،پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی بھرپور سہولیات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 20ارب روپے کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا،جب رقوم باہر جاتی ہیں تو کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ بڑھتا ہے ،ہماری کرنسی پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے دباوَ آیا،وزیراعظم نے کہاکہ 10ارب درخت ملک بھر میں لگانے کا فیصلہ کیاہے،ہمیں خدشہ ہے مستقبل میں سیلاب جیسے صورتحال کا سامنانہ ہو،وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں ایس اوپیز کے تحت سیاحت کو کھولیں۔