سلما ن خان کو اس قدر پسند کیوں کیا جاتاہے؟ماہر علم نجوم نے دلچسپ وجہ بتادی،مستقبل کی پیشن گوئی بھی کر دی

سلما ن خان کو اس قدر پسند کیوں کیا جاتاہے؟ماہر علم نجوم نے دلچسپ وجہ ...
سلما ن خان کو اس قدر پسند کیوں کیا جاتاہے؟ماہر علم نجوم نے دلچسپ وجہ بتادی،مستقبل کی پیشن گوئی بھی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے ستارے آج کل گردش میں ہیں اور ان کے مداح یہ جاننے کے بے تاب ہیں کہ آنے والا وقت ان کے لئے کیا خبر لارہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایان علی نے پیشی کیلئے استعمال ہونے والی پولیس وین خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بھارتی نجومیوں نے بالآخر اپنے زائچے بنا کر اور مکمل حساب کتاب لگا کر بتادیا ہے کہ سلمان کے حالات میں بہتری نظر آرہی ہے۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق جوتشیوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان 27 دسمبر 1965ءکو دن 2 بج کر 37 منٹ پر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے، یعنی ان کی پیدائش کے وقت برج حمل، جس پر مریخ حکمرانی کرتا ہے، بلندی کی طرف مائل تھا۔ مریخ کی دسویں گھر میں موجودگی رشکا یوگا کی علامت ہے، جو سلمان کو دشمنوں پر فتح پانے کی طاقت عطا کرتا ہے۔
جوتشیوں کا کہنا ہے کہ ان ستاروں کے حامل افراد دفاع، فوج یا پولیس میں جاتے ہیں لیکن چونکہ سلمان کے معاملے میں مریخ کی دسویں گھر میں موجودگی کے ساتھ زہرہ بھی موجود ہے لہٰذا وہ لائٹ، کیمرہ اور ایکشن کی دنیا کی طرف زیادہ مائل ہوئے۔ نجومیوں کے زائچے یہ بھی بتاتے ہیں کہ رشکا یوگا کہ پیچھے موجود طاقتور زہرہ کی موجودگی سلمان خان کو بالی ووڈ کا سپر سٹار بنائے ہوئے ہے۔

مزید :

تفریح -