تحریک انصاف کو درپیش مشکلات کس کی پیدا کردہ ہیں۔۔؟ احسن اقبال نے بتا دیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کو درپیش مشکلات اس کے مخالفین کی پیدا کردہ نہیں ہیں. پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہ ملنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر نہیں خود انہی پر عائد ہوتی ہے، پی ٹی آئی اپنی مخصوص نشستوں پر درست فیصلہ نہ کرسکے وہ معاشی مسائل کیا حل کرے گی.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی ۔