تحریک انصاف کا 11مئی کا جلسہ: زرداری ، بلاول پل پل کی خبر لیتے رہے

تحریک انصاف کا 11مئی کا جلسہ: زرداری ، بلاول پل پل کی خبر لیتے رہے
تحریک انصاف کا 11مئی کا جلسہ: زرداری ، بلاول پل پل کی خبر لیتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ناصرہ عتیق ) عمران خان کے 11مئی احتجاجی جلسے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی پوری توجہ تھی ،آصف علی زرداری اور بلاول کو پل پل کی خبر دی جاتی رہی ۔آصف علی زرداری نے پارٹی قیادت کے علاوہ اپنی ذاتی دوستوں کے ساتھ ساتھ کچھ سرکاری ملازمین کو بھی کہا تھا کہ اس بارے میں اُنہیں باخبر رکھیں ۔شام سے رات تک زرداری اور بلاول کا فون اسلام آباد سے آنے والی کالوں کی وجہ سے بزی رہا ۔پیپلز پارٹی کے مطابق عمران خان بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب نہیں رہے ۔زیادہ تر شرکاء خیبر پختونخوا سے تھے۔پنجاب میں تحریک انصاف کی دھڑے بندی کی وجہ سے بھی پارٹی وہاں سے لوگوں کو نہیں لا سکی ۔پیپلز پارٹی کے مطا بق گو حکومت نے جلسے کی اجازت دے دی تھی لیکن ٹرانسپورٹ کے حوالے سے رکاوٹیں پیدا کیں ۔احتجاجی جلسے کے پر اُمن طور ختم ہونے پر پارٹی نے بھی سُکھ کا سانس لیا ۔ذرائع کے مطابق اس پر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو مبارکباد کاپیغام ایک مشترکہ دوست کے ذریعے بھیجا ۔جس میں اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے وہ وفاقی حکومت کا کھل کر ساتھ دیں گے.

مزید :

قومی -