گواہوں کے پیش نہ ہونے پر قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی

گواہوں کے پیش نہ ہونے پر قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گواہوں کے پیش نہیں ہونے پرسماعت22 مئی تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔اس(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سلسلے میں گزشتہ روزمقدمہ کی سماعت پرجیل سے ملزموں وسیم اورحق نوازکوپیش کیاگیا جبکہ ملزم مفتی عبدالقوی،اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔فاضل عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعت پرپولیس اہلکا روں اوردیگرپرائیویٹ گواہوں کوبیانات ریکارڈکرانے کے لئے طلب کیاتھا۔تاہم گواہوں کے پیش نہیں ہونے پراستغاثہ کومزیدمہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔اس موقع پرمقتولہ کے والدین بھی سماعت پرپیش ہوئے۔
قندیل قتل کیس