نوابشا ہ: کزن نے 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا

نوابشا ہ: کزن نے 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا
نوابشا ہ: کزن نے 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینظیر آباد (این این آئی) نواب شاہ میں کم سن لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت گریڈ فور کی طالبہ اولڈ نواب شاہ کے قریب جمشید کالونی میں اپنے گھر میں اکیلی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے اس کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔ ملزم نے قتل کے بعد نعش کو کپڑے میں لپیٹ کر گھر کے قریب ایک مویشی خانے میں پھینک دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ ایک رشتے دار کے گھر تعزیت کے لیے گئے تھے جب واپس آئے تو اپنی بیٹی کو گھر میں نہیں پایا جس کے بعد پولیس کو آگاہ کرنے دوڑے۔ پولیس نے نعش کو قریبی مویشی فارم سے برآمد کرلیا۔ والدین نے کہا کہ انہیں ہمسائیوں نے بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا بھانجا آیا تھا۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معصوم بیٹی کو بے رحمی سے قتل اور ریپ کرنے والے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ بعد ازاں انچارج سی آئی اے مبین پریار نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو خون آلود کپڑوں میں ملبوس گرفتار کرلیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنی کزن کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔